سٹی42: عید سے ایک رات پہلے ہر سال کی طرح اس سال بھی لاری اڈے پر دوسرے شہروں کو جانے والے مسافر بسوں پر نشست کی تلاش میں خوار ہو رہے ہیں۔ بسوں کی تعداد مسافروں کی تعداد سے کم ہونے کے سبب بادامی باغ لاری اڈے پر مسافروں کا ہجوم ہے۔ بال بچوں کے ساتھ آبائی شہروں میں عید منانے کے لئے جانے والے سینکڑوں پردیسی بس، ویگن میں جگہ پانے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔
ہاکروں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز دن بھر لاری اڈاے پر مسافروں کا رش بہت زیادہ تھا جو رات کے وقت کسی حد تک کم ہو گیا ہے تاہم اب بھی لاہور سے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسیں بسیں مسافروں کی تعداد سے کم ہیں۔
لاری اڈے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رش کم ہوتے ہی انتظامات میں بہتری آ جائے گی۔ مسافروں کی جانب سے اضافی کرایہ وصولی کی شکایات عید سے ایک روز پہلے عروج پر ہیں۔ انتظامیہ کرایہ کو معمول کی سطح پر رکھنے میں آج بھی ناکام ہو گئی۔ نوٹیفائیڈ ریٹ پر ٹکٹ کی خریداری مسافروں کے لئے خواب بن گیا۔