سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔
16 جون 2024 کو، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فوسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا اور انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشتگردی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔