ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ

 شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ہو گئی، رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 365 سائیکلیں چور لے اڑے۔ 

سائیکل چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 110 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کے 70، 70 مقدمات درج ہوئے۔

کینٹ ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 62 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کی 38 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سٹی ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 15 مقدمات درج کئے گئے۔  

ذرائع کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتیں درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہیں۔ بیشتر متاثرین خواری سے بچنے کے لئے اندراج مقدمہ کی درخواست نہیں دیتے۔

Bilal Arshad

Content Writer