کلرکہار موٹروے پر مسافر بس کے خوفناک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

17 Jun, 2023 | 11:23 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: چکوال کے قریب کلرکہار موٹروے پر مسافر بس کے خوفناک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، 24 نیوزنے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس ڈرائیور تیزرفتاری کے باعث بس کو موڑ کاٹتے ہوئے اس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈیوائیڈ لائن سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر الٹ جاتی ہے اسی دوران مخالف سمت سے آنےوالی کار بھی اس کی زد میں آ جاتی ہے۔

 کلر کہار ٹراما سنٹر حکام کے مطابق 13 افراد کے جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی موجود ہیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نجی سروس کی ایک بس اسلام آباد سے جھنگ کی جانب جارہی تھی،1122 نے بروقت پہنچ کر زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کیا۔

مزیدخبریں