ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار دو کزنوں سمیت 2 کروڑ تاوان کے عوض اغواء 

سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار دو کزنوں سمیت 2 کروڑ تاوان کے عوض اغواء 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک عثمان افضل کو دو کزنوں سمیت 2 کروڑ تاوان کے عوض اغواء کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گجرات کےگاؤں دھول سرائے سے 16 ملزمان نے سیکرٹری بارملک عثمان افضل، کزن عمران ریاض، فرحان ریاض کو اغواء کر لیا، ملزمان نے ڈیرے پر بہانے سے بلا کر دونوں گاڑیاں بھی چھین لی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ورثاء سے مغویان کی رہائی کے بدلے 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

تھانہ رحمانیہ میں سیکرٹری بار ملک عثمان کے کزن خرم صدیق ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 4 نامزد جہانگیر ،عامر رضا،سیدحسن شاہ، راجہ صفدر ،12 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

پولیس اغواء کاروں کے سامنے بے بس تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی۔

Bilal Arshad

Content Writer