عبدالعلیم خان سے سابق اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

17 Jun, 2023 | 10:01 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے سابق اراکین قو می و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے سابق رکن اسمبلی چودھری ظہیرالدین نے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیا ل کیا۔ملاقات میں چودھری ظہیر الدین نے عبدالعلیم خان کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ان کو فیصل آباد سے بڑے دھڑے کی پارٹی میں شمولیت پراعتماد میں لیا۔

 سابق اراکین اسمبلی فرخ ممتازمانیکا اورمحمد شاہ کھگہ نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ملک کی مجوعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیا ل کیا۔

مزیدخبریں