سٹی 42: آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،جنوب مشرقی سندھ، مشرقی بلو چستان، بالائی و جنوب مشرقی پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہپنا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور گرم رہے گا، شام یا رات میں آندھی جھکڑ چلنے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ دیر، مالاکنڈ،سوات ،کوہستان ، کرم ، مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور اور وزیرستان میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مری ،گلیات، راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم ،لاہور اور گجرات میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔ سیالکوٹ، سرگودھا اورمیانوالی میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔خضدار، لسبیلہ اور آواران میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔