مولا نا فضل الرحمن نے ڈی آئی خان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

17 Jun, 2023 | 08:00 PM

This browser does not support the video element.

ساجد بلوچ : پی ڈی ایم کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود  نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان )  مولانا فضل الرحمن نے سی پیک مغربی روٹ پر پہاڑپور  سروس ایریا اور رحمانی خیل  انٹر چینج  کا سنگ بنیاد  رکھ دیا . جےیوآئی چیف مولانا فضل الرحمن  نے وانڈہ مہر دل اور کٹہ خیل رحمانی خیل  روڈ کا افتتاح  کر دیا جبکہ   تحصیل پہاڑپور کے علاقے  عبدلخیل میں  132 کے وی گریڈ اسٹیشن  کا افتتاح  کر کے چالو کر دیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ  مولانا لطف الرحمن  اور مولانا ضیاء الرحمن بھی ہمراہ تھے۔  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان  فتنہ راستے سے ہٹا ہے تو ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان  سی پیک کو عمران خان نے  روکا  اور ترقی کی راہ میں  رکاوٹ  ڈالنے  والے عمران خان کو ہٹانا ضروری تھا ۔ 

مزیدخبریں