ویب ڈیسک:اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے مسافر بس سالٹ رینج میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔
بس نمبر BSG-055 کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا، شالیمار کمپنی کی بس ڈیوائیڈر لائن توڑ کر مخالف سمت الٹنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ابھی جاں بحق اور زخمیوں کے بارے نہیں بتا سکتے، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4خواتین 3 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 15 زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے، جن میں عورتیں، بچے اور مرد شامل ہیں۔