عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

17 Jun, 2023 | 06:04 PM

سٹی 42: مویشی منڈیوں میں پارکنگ فیس ہوگی اور نہ ہی مویشیوں پر کوئی پیسے چارج کیے جائیں گے،کمشنرلاہور نےخریداروں اوربیوپاریوں کوخوشخبری سنادی۔محکمہ داخلہ نے غیر رجسٹرڈ این جی اوز پرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پہ پابندی لگادی۔
 کمشنرلاہور چودھری محمد علی رندھاوا کاکہناہے کہ کل تک شہر کے 11 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارکنگ فیس اور مویشیوں پر کوئی پیسے چارج نہیں کیے جائیں گے۔ لاہور میں شاہ پور کانجراں منڈی سمیت کل 11مویشی منڈیاں کل سے فعال ہورہی ہیں۔لاہور میں مویشی منڈیاں نو پرافٹ نو لاس پر لگیں گی۔لاہور کی عارضی مویشی منڈیوں میں کوئی ٹیکس یا فیس وصول نہیں کی جائیگی۔ امسال سگیاں مویشی منڈی سگیاں سے آگے چوک میں لگے گی۔عید کے تین دن ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن جاری رہے گا۔چوتھے روز زیروویسٹ آپریشن ہوگا۔غیر رجسٹرڈ این جی اوزپر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی۔محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق رجسٹرڈ این جی اوز ہی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اہل ہوں گی۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔


مزیدخبریں