ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری اور جناح ہال میں قائم کنٹرول روم کا دورہ۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایمرجنسی، او پی ڈی، زچہ بچہ وارڈ، فارمیسی اور دیگر شعبوں کابھی تفصیلی معائنہ کیا۔
 وزیراعلٰی محسن نقوی نےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال میں توسیعی منصوبے کامعائنہ کرتےہوئے عمارت کو جلد فنکشنل کرنیکی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے بعض شعبوں کی بند ش پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔شعبےفوری کھولنے کا حکم دیا۔اس موقع پروزیراعلٰی نے نرسز کی کمی کابھی نوٹس لیا۔کمی جلد پوری کرنیکی ہدایت کی ۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر ہسپتال کے اموربہتر بنانے تک مری میں ہی رہیں گے۔جبکہ وزیراعلیٰ نے مری کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے فنکشنل نہ ہونے پر کنٹرول روم کے عملے کی سرزنش کرتےہوئے 24 گھنٹے میں فنکشنل کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم دےدیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کومری میں سیاحوں کیلئےبہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیر اطلاعات عامر میر بھی وزیراعلٰی کےہمراہ تھے۔