نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری اور جناح ہال میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

17 Jun, 2023 | 04:25 PM

Abdullah Nadeem

This browser does not support the video element.

علی رامے:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری اور جناح ہال میں قائم کنٹرول روم کا دورہ ، محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایمرجنسی، او پی ڈی، زچہ بچہ وارڈ، فارمیسی اور دیگر شعبوں کابھی تفصیلی معائنہ کیا.

وزیراعلٰی محسن نقوی نےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، ہسپتال میں توسیعی منصوبے کامعائنہ کرتےہوئے عمارت کو جلد فنکشنل کرنیکی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے بعض شعبوں کی بند ش پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورشعبےفوری کھولنے کا حکم دیا۔اس موقع پروزیراعلٰی نے نرسز کی کمی کابھی نوٹس لیااورکمی جلد پوری کرنیکی ہدایت کی ۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر ہسپتال کے اموربہتر بنانے تک مری میں ہی رہیں گےجبکہ وزیراعلیٰ نے مری کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے فنکشنل نہ ہونے پر کنٹرول روم کے عملے کی سرزنش کرتےہوئے 24 گھنٹے میں فنکشنل کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم دےدیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کومری میں سیاحوں کیلئےبہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیر اطلاعات عامر میر بھی وزیراعلٰی کےہمراہ تھے۔
 

مزیدخبریں