ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
کیپشن: Pakistan vs Srilanka
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں ٹاپ آرڈر بیٹر محمد حریرہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی شامل کیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔ 

پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں 4 اسپنرز ، 4 فاسٹ بولرز ، 6 بیٹسمین اور 2 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں منتخب کردہ نوجوان کھلاڑیوں محمد حریرہ اور عامر جمال کو مبارک باد دیتا ہوں، جو اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری پہلی سیریز ہے اور یہ اسکواڈ ہمیں اچھا آغاز فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر