عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو کتنی سزا سنائی

17 Jun, 2023 | 11:44 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : بہاولپور میں عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو سزا سنادی۔

بہاولپور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو 6  ماہ کی سزا سنائی۔فیملی کورٹ کے جج نے ملزم کو 5 لاکھ روپےجرمانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید2 سال قید کاٹنا ہوگی۔خیال رہے کہ پہلی بیوی نےخاوندکے دوسری شادی کرنے پرعدالت میں درخواست دائرکی تھی۔

مزیدخبریں