پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل، فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر

17 Jun, 2022 | 08:44 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،عالمی سطح پر بڑی کامیابی،پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف حاصل کرکے گرے لسٹ سے باہر نکل آیا۔

بھارت کی گھٹیا سازش کا بھی دھڑن تختہ ہوگیا،پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ’’فیٹف ‘‘ کے تمام 34 اہداف حاصل کرلیے، پاکستان نے سخت محنت کرتے ہوئے ٹیرر فنانسنگ کے 27 اورمنی لانڈرنگ کے تمام 7 پوائنٹس پر عمل کرکے اپنا پلڑا صاف کر لیا۔ فیٹف اہداف کےحصول میں افواج پاکستان نے بھی کلیدی کردار ادا کیا،عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی حاصل ہوئی،ایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ سے نکال دیا گیا۔
بھارت کی ہر ممکن کوشش تھی کہ پاکستان کوبلیک لسٹ کر ایا جائے۔ تاہم پاک فوج نے بھارت کی اس مذموم سازش کو ناکام بنایا۔ افواج پاکستان نے وطن عزیز کو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن کیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فیٹف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کی، پاکستان نے اس بارسفارتی سطح پرممبرممالک کے سامنے غیررسمی طورپراپنی پوزیشن واضح کی۔
فیٹف نے پاکستان کو 2 مرحلوں میں34 نکات پرعملدرآمد کا کہا تھا، گزشتہ اجلاس میں پاکستان نے34 میں سے32 شرائط پرپہلے ہی عملدرآمد کردیا تھا، اس مرتبہ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کردکھایا۔

اعلامیےکے مطابق پاکستان نے 2021 کے ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عمل درآمد کرلیا ۔ ایف اے ٹی ایف کاوفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،پاکستان کی جانب سے اعلی سطح پر سیاسی یقین دہانی کرائی گئی ہے

 

مزیدخبریں