بھائی پر تشدد کے بعد بہن اغواء،فوٹیج سامنے آگئی

17 Jun, 2022 | 06:18 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چوہدری)لاہورکے علاقے ہنجروال میں بھائی کےساتھ جانے والی لڑکی کواغواکرلیاگیا۔واردات کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔پولیس نےدرخواست ملنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ ہنجروال میں ملزمان نے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بہن کو اغوا کر لیا،ملزم مبشر اور اسکے ساتھیوں نے پہلے نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان نویرا کو اغوا کر کے لے گئے،
تشدد کے واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی،خاتون کوثر نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانے درخواست دے دی،درخواست اور فوٹیج کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوا،نعمان اپنی بہن کو عمران گھر کام کاج کے لئے چھوڑنے جا رہا تھا۔

مزیدخبریں