ویب ڈیسک: ہیکرز نے ڈیفی پلیٹ فارم ’انورس فائنانس‘ سے $1.26 ملین ڈالر مالیت کے کرپٹو چوری کر لیے۔
انورس فائنانس ایک ڈی فائی ایکسچینج ہے جس کو ایک بار پھر فلیش لون حملے کا نشانا بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہیکرزنے 1.26 ملین ڈالر مالیت کے کرپٹو چوری کر لیے۔ انورس فائنانس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو قرض لینے اور کرپٹو کو قرض دینے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
حملے کے فوراً بعد انورس فائنانس نے قرض لینے کو عارضی طور پر روک دیا اور اپنے (DOLA STABLE COIN) کو منی مارکیٹ سے یہ کہتے ہوئے ہٹا دیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔کمپنی نے ٹویٹ میں حملہ آوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ انعام کے بدلے چوری کی گئی رقم واپس کردیں۔