شاپنگ مالز،کاروباری مراکز کب بند ہونگے؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

17 Jun, 2022 | 03:33 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)تمام کاروباری مراکز ،شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنےکا حکم نامہ جاری ،محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شادی ہال رات ساڑھے دس بجے بند ہوں،ہوٹل ریسٹورنٹ ، کافی شاپ بھی رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا،ایک ماہ تک یہ پابندیاں جاری رہیں گی،بجلی کی بچت کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا حکم نامہ جاری کیا،میڈیکل سٹور ، فارمیسی ، پیٹرول پمپ ، بیکری اور دودھ کی دکانیں پابندی مستثنیٰ ہوں گی۔ہسپتال کی حدود میں قائم میڈیکل اسٹور پر بھی پابندی اطلاق نہیں ہوگا۔خلاف ورزی کرنے پر علاقائی ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

مزیدخبریں