نہ لائن، نہ انتظار، شہریوں کی ایک اور مشکل آسان ہوگئی

17 Jun, 2022 | 02:52 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:محکمہ خزانہ پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا محصولات کی وصولی کا ای پے منصوبہ، ای پے پنجاب سے ٹیکس وصولی 90 ارب روپے سے تجاوز کر گئی.

تفصیلات کےمطابق  ای پے پنجاب سے محصولات کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ای پے پنجاب سے ٹیکس وصولی 90 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ڈائون لوڈز 1 ملین‘ آن لائن ٹرانزیکشنز 1 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گئیں۔ای پے پنجاب محکمہ خزانہ پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ای پے کے باعث 10 محکموں کے 23 ٹیکسوں کی ادائیگی گھر بیٹھے ممکن ہو چکی ہے۔ای پے ایپ سے سیلز ٹیکس کی مد میں 57 ارب‘ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 9 ارب وصول ہوئے۔

ٹوکن ٹیکس ساڑھے 11 ارب‘ ٹریفک چالان 4ارب جبکہ موٹر وہیکل ٹرانسفر کی مد میں 44 کروڑ وصول ہوئے۔ای پے پنجاب کا آغاز اکتوبر 2019 کو ہوا تھا، موبائل ایپ سے شہریوں کو قطاروں اور سرکاری دفاتر کے چکر سے نجات ملی ہے۔

ای پے پنجاب سے شہری گھر بیٹھے ٹوکن ٹیکس‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ٹریفک چالان سمیت 23ادائیگیاں ایک کلک پر کر سکتے ہیں۔ای پے پنجاب کے باعث شہریوں کے وقت کی بچت اور ٹیکس ادائیگی میں بہت زیادہ سہولت حاصل ہوئی۔

مزیدخبریں