ملک میں دوبارہ زلزلہ، شدت 4.8 ریکارڈ

17 Jun, 2022 | 02:31 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزے کے جھٹکے،زلزے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیر زمین زلزلے کی گہرائی 90 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ہے ،قبل ازیں اسلام آباد،گرد و نواح اور پشاور میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے۔

مردان،سوات ،مینگورہ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔پشاور ،دیر بالا،تخت بھا ئی،اوکاڑہ،میانوالی، فیصل آباد، اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ودر کرتے گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔ لیکن کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز افغانستان ، تاجکستان کا بارڈر اور گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

  

مزیدخبریں