(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی تبدیلی کے بعد افغانستان کے معروف صحافی کی سڑک کنارے سموسے بیچتے تصاویر وائرل ہوگئی ۔
سابق حکومت کے ساتھ کا م کرنیوالے کبیر نے صحافی موسیٰ محمدی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "افغانستان میں صحافیوں کی زندگی ، موسیٰ محمد نے کئی سال بطور اینکر اور رپورٹر مختلف ٹی وی چینلز کیساتھ کام کیا، اب اس کے پاس بچوں کو کھلانے کے لیے کوئی ذریعہ آمدن نہیں اور کچھ رقم کمانے کے لیے سڑک کنارے چیزیں بیچ رہے ہیں۔
Journalists life in #Afghanistan under the #Taliban. Musa Mohammadi worked for years as anchor & reporter in different TV channels, now has no income to fed his family. & sells street food to earn some money. #Afghans suffer unprecedented poverty after the fall of republic. pic.twitter.com/nCTTIbfZN3
— Kabir Haqmal (@Haqmal) June 15, 2022
کبیر نے مزید کہا کہ جمہوریہ کے خاتمے کے بعد افغان غیر معمولی غربت کا شکار ہیں۔ موسیٰ محمدی کی کہانی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل احمد اللہ واثق نے ٹوئٹ کی کہ موسیٰ کو اپنے محکمے میں تعینات کریں گے۔