سٹی 42: شام 4 سے رات 12 بجے تک سڑکیں اور چوراہے شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہو گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈاکوؤں کے گروہوں نے سب سے زیادہ شاہراوں پر شام 4 سے 12 بجے تک لوٹ مار کی اور رواں سال میں سب سے کم لوٹ مار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوئی.پانچ ماہ کے دوران شاہراوں پر شام 4 بجے سے 8 بجے تک ڈکیتی کی 2309 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
لوٹ مار کرنے والے گروہوں کی جانب سے 1849 کاروائیاں کی گئیں۔رات 12 سے صبح 8 بجے تک ڈکیتی کے 1236 اور جھپٹا مار کر لوٹ مار کے 428 واقعات رونما ہوئے۔ جبکہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ڈکیتی کے 683 اورلوٹ مار کرنے کے 492 واقعات رونما ہوئے ۔ریکارڈ کے مطابق پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر لاہور پولیس کو ڈکیتی کی 4228 اور لوٹ مار کی 2769 اطلاعات موصول ہوئیں۔