خالص آٹا بھی مہنگائی کی چکی میں پس گیا

17 Jun, 2022 | 12:59 PM

لاہور: گندم, بجلی, پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے  پر چکی مالکان نے  آٹا مہنگا کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق چکی کا  آٹا 3 روپے  فی کلو مہنگاکردیا گیا جس کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت  98 روپے ہوگئی، لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے  نئی قیمتوں کا سرکلر جاری کردیا۔ 

 لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ   پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم کی 2950 روپے من ہے۔

واضح رہےکہ مئی کے مہینے میں بھی چکی کا آٹا 5 روپے کلو مہنگا کیا گیا تھا۔  

مزیدخبریں