ہفتے کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری

17 Jun, 2022 | 12:34 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت ریلوے نےمحکمہ ریلوے کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیئے، اب ہفتے میں6 دن کام ہوگا۔ 

وزارت ریلوے نے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے تحت  ریلوے کے تمام دفاتر پیر سے ہفتہ چھ روز تک کھلے رہیں گے، پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز ریلوے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز ریلوے کے تمام دفاتر میں صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ورکنگ ہوگی، وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتے میں چھ روز کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے تمام وفاقی اداروں کی ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی تھی تاہم وزارت ریلوے نے اپنی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزیدخبریں