ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور جنوبی افریقا نے ایک دوسرے پر بڑی پابندی لگادی

Pakistan South Africa
کیپشن: Pakistan South Africa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا نے ایک دوسرے کے سفارتخانوں کی گاڑیوں کی ٹرانسفر ، رجسٹریشن پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا، جنوبی افریقا کے محکمہ ریونیو سروسز نے پاکستانی سفارتخانے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا، جنوبی افریقا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں پر بیرون ممالک سے منگوا کر گاڑیاں خلاف ضابطہ فروخت کا الزام ہے۔جنوبی افریقا میں پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سابق نائب سفیر عدنان جاوید بھی الزامات کی زد میں ہیں تاہم  پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سفارت کار عدنان جاوید نے نجی ٹی وی کے رابطے پر ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ پاکستان نے بھی جوابی طور پر جنوبی افریقا کے سفارت خانے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ ریونیو جنوبی افریقا میں پاکستانی سفارتکاروں کیخلاف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔