ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی چھومنتر ہوگئی

Rain hits Lahore
کیپشن: Rain hits Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور یورں پر قدرت مہربان ہوگئی،  باغوں کے شہر لاہور پر گھنگھور گھٹائیں چھاگئیں، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،   گرمی کا زور ٹوٹنے  سے شہریوں کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئیں۔ 

 لاہور میں موسم نے لی انگڑائی، اچانک بادلوں نے باغوں کے شہر کو  اپنی لپیٹ میں لے لیا، آندھی اور ہلکی پھوار کے بعد بادل جم کر برسے جس سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا،  بارش سے موسم بھیگا اور نشیلا ہوگیا، ہر چیز جیسے نہا کے نکھر گئی ہو ، گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہروں پر بہار آگئی ، گل وگلزار پر بھی شادابی چھاگئی۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج باغوں کے شہر کا  درجہ حرارت کم از کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ  34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا نمی کا تناسب 99 فیصد ریکارڈ کیا گیا, آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔