گوگل نےاینڈرائیڈ صارفین کیلئےنیافیچر متعارف کرادیا

17 Jun, 2021 | 08:41 PM

ویب ڈیسک : گوگل  کی جانب سے  اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زلزلہ الرٹ سےمتعلق فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے چندسیکنڈ قبل آگاہی فراہم کردے گا۔

 تفصیلات کےمطابق  ٹیکنالوجی پہ نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ gsmarena.com کےمطابق گوگل نے نیا فیچر کو نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کرایا تھا جہاں اس کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

 اس فیچر کا دائرہ کار بڑھا کر ترکی، فلپائن، قازقستان اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک تک وسیع کردیا گیا ہے۔

گوگل حکام  کے مطابق اس فیچر کو آئندہ چند سالوں  میں دنیا بھر کے صارفین  کیلئے متعارف کرایاجائےگا۔

 گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے مزید نئے فیچرز بھی متعارف کرائےگئے ہیں جن میں میسجز ایپ اسٹار فیچربھی شامل ہے، صارف کسی بھی پیغام کو منتخب کرے گا تو اُسے تلاش کرنے میں‌ مشکل نہیں‌ ہوگی۔

گوگل نے صارفین کے لیے ایموجی کچن فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارف پیغام میں جو لفظ لکھے گا اُس کے سامنےباروچی خانے سے متعلق وہی ایموجی بنا ہواآئےگا۔  کچن ایموجی فیچر کو فی الوقت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا چوتھا فیچر اسسٹنٹ ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو ایپس تک باآسانی رسائی فراہم کرنے کے کام آئے گا

گوگل کی جانب سے گاڑیاں رکھنے والے صارفین کے لیے آٹو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو صرف نئے آپریٹنگ سسٹم والے فونز میں دستیاب ہوگا جس کی مدد سے صارف گاڑیوں میں نصب اینڈرائیڈ پروگرام اور بھی آسانی سے استعمال کرسکے گا۔

 
 

مزیدخبریں