خواتین کیساتھ بیہودہ پرینک کی ویڈیوز بنانے والا یوٹیوبرگرفتار

17 Jun, 2021 | 07:55 PM

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پرخواتین  کی تذلیل کی پرینگ ویڈیو بنانے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا.

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پرخواتین  کی تذلیل کی پرینگ ویڈیو بنانےوالےمشہور پرینگ سٹار محمد علی کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا، پولیس حکام کےمطابق ملزم شہرت اور فالورز کو بڑھانے کے لیے خواتین کو ہراساں کرکے گلی محلوں میں پرینک ویڈیو بناتا تھا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

سی پی او سرفراز احمد فلکی  کا کہنا ہےکہ شہرت کے نام پر خواتین کی ہراساں  کرنے اور تذلیل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

مزیدخبریں