نوسر باز خواتین گھر کا صفایا کر گئیں

17 Jun, 2021 | 11:36 PM

Read more!

سٹی42: جوہر ٹاؤن کےعلاقےشاہ دی کھوئی کےقریب نوسر باز خواتین گھر کا صفایا کر گئیں،واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی ۔
  تفصیلات کےمطابق  جوہر ٹاؤن کےعلاقےشاہ دی کھوئی کےقریب نوسرباز خواتین  شہری اشفاق کے گھر کا صفایا کرگئیں۔نوسرباز خواتین زیورات اورقیمتی موبائل فون لےکرفرار ہوگئیں، جبکہ  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی منظرعام  پرآگئی، جبکہ شہری اشفاق نے اندراج مقدمے کیلئے تھانہ جوہر ٹاؤن میں  درخواست دیدی ہے،یہ لاہور اور اس کے مضافات میں کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، پوش علاقوں میں اکثر ایسی وارداتیں رپورٹ ہوتی رہتی ہیں، نوسر باز  عورتوں کے گروہ گھروں میں ملازمتیں کرکے بھی یہ جرائم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں