پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اتھارٹی کو نظرانداز کردیا

17 Jun, 2021 | 06:23 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: پنجاب حکومت نے نئے مالی سال بجٹ22-2021 میں رنگ روڈ اتھارٹی کو نظرانداز کردیا، سدرن لوپ تھری تاحال شروع نہ ہوسکا جبکہ رنگ روڈ کو لاہور کراچی موٹروےسے ملانے والےسدرن لوپ فور کوبھی بجٹ سے نکال دیا گیا ۔

 تفصیلات  کےمطابق رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سےسدرن لوپ تھری پر بغیر کسی وجہ تاحال کام شروع نہ کیا گیا ۔ اب رنگ روڈ کو لاہور کراچی موٹروے سے ملانے والے سدرن لوپ فور کوبھی بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔گزشتہ مالی سال میں ایس ایل فور بجٹ میں شامل رہا ۔ ایس ایل فور کی چھ ہزار کنال لینڈ ایکوزیش کے لئے5 ارب منظور کرایا گیا ۔

لینڈ ایکوزیشن کے لئے فنڈز منظور کراکر ایک کنال بھی زمین ایکوائر نہ کی گئی ۔ رنگ روڈ اتھارٹی نے لینڈ ایکوزیشن کے لئے سیکشن چارکانفاذ بھی کررکھا ہے ۔ رنگ روڈ ایس ایل فور ملتان روڈ سے براستہ جڑانوالہ روڈ موٹروے ایم تھری کو ملے گی ۔ سترہ کلومیٹر طویل ایس ایل فور لاہور شہر کی ٹریفک بحالی کی لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے بارہا پنجاب حکومت کو منصوبے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں  ہوا ۔ رنگ روڈ سدرن لوپ فور کی اراضی ایکوائر نہ ہونے سے زمینوں کی قیمت بھی کئی گنا بڑھنے کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں