ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 روبینہ دلیک کےدلکش انداز کی سوشل میڈیا پردھوم

Rubina dilaik
کیپشن: Rubina dilaik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت کے معروف رئیلیٹی شو’’بگ باس‘‘کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک  سوشل میڈیا پر بھی چھا گئیں۔اداکارہ کےدلکش انداز نے مداحوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  انسٹاگرام پر اداکارہ روبینہ دلیک کو 50 لاکھ صارفین نےفالو کرلیا جس کے بعد وہ بھی بھارت کی مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔اس ضمن میں روبینہ دلیک نے اپنے5ملین فالوورز کے لئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہےجس میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ ’مجھے بہترین سے نوازا گیا ہے۔‘اُنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب ہماری فیملی 5 ملین ہوگئی ہے۔‘روبینہ دلیک کی اس کامیابی پر بھارتی فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔بھارتی اداکارہ نےمزید کہا کہ ’پاکستانی مداحوں نے مجھے جس قدر محبت دی، میں اُسے حاصل کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔