اصل محبت کب ہوتی ہے؟آغا علی نےبتادیا

17 Jun, 2021 | 04:06 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :  معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ اصل محبت شادی کے بعد ہی ہوتی ہے اس سے پہلے تو خواری ہی ہوتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آغا علی نے حال ہی میں اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں اصل محبت شادی کے بعد ہی ہوتی ہے۔  آغا علی نے کہا کہ شادی سے پہلے تو خواری ہی ہو رہی ہوتی ہے، شادی کے بعد بھی کسی اور سے محبت نہیں ہوسکتی۔

اداکار نے کہا کہ اگر حنا یہاں میرے ساتھ موجود نہ ہوتی تب بھی میں یہ ہی کہتا کیونکہ میں بالکل سچ کہہ رہا ہوں۔ آغا علی نے حنا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے روزانہ حنا سے ہی اور زیادہ محبت ہوجاتی ہے۔‘

واضح رہے کہ حنا الطاف سے شادی سے قبل آغا علی اور سارہ خان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے تاہم دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں۔

 
 

مزیدخبریں