ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معذرت کے ساتھ ،،،ہم جاہل قوم ہیں! مریم نفیس افسردہ

معذرت کے ساتھ ،،،ہم جاہل قوم ہیں! مریم نفیس افسردہ
کیپشن: We are an ignorant nation, Maryam Nafis
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:     پاکستان شوبز انڈسٹری کی  اداکارہ مریم نفیس نےقومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک جاہل قوم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ’پارلیمنٹ میں جو کتابیں اُچھال اُچھال کر پھینکی جارہی تھیں اُن پر پاکستان کا نام لکھا تھا۔‘اداکارہ  نے اپنے انسٹا گرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں لکھا ’معذرت کے ساتھ لیکن ہم ایک جاہل اور بدتمیز قوم ہیں۔‘
اُنہوں نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ’ہم اُس ملک کو برباد کررہے ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں بطورِ تحفہ دیا تھا ۔‘ مریم نفیس نے کہا کہ ’یہ لوگ جانوروں سے بھی بدتر ہیں ۔ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے۔‘
اس سے قبل قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا  کہ ارکان اسمبلی کے رویہ دیکھ کر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ جو ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کرسکتے  وہ ہماری نمائندگی اور ملکی ترقی کےلیے کیا کام کریں گے؟