(ویب ڈیسک)ہر شخص کی شادی سے متعلق ایک رائے ہوتی ہے اس حوالے سے متعدد معروف شخصیات اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں جن کے خیالات پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
اگر بات کریں کنزہ ہاشمی کی تو اداکارہ کا شادی سے متعلق ایک سوال پر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے شادی زندگی کا واحد مقصد نہیں ہے بلکہ صرف اس کا ایک حصہ ہے۔اداکارہ کے مطابق ، جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔اداکارہ کنزہ ہاشمی یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کسی بھی انسان کیلئے زندگی کے ایک باب کے علاوہ کچھ نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کے دوران شادی سے متعلق ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں اداکارہ نے شادی سے متعلق ایک سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔