مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور کے ایک مدرسے میں طالب علم سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عزیز الرحمان، ان کے بیٹوں اور دو نامعلوم افراد کے خلاف طالب علم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے بھی نکالا جا چکا ہے۔ مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوئی تھی۔
طالب علم سے مبینہ زیادتی کے ملزم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ڈھائی تین سال پرانی ہے اور طالبعلم کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ مفتی عزیز الرحمان کا دعویٰ ہے کہ میں نے ہوش و حواس میں ایسا کوئی فعل نہیں کیا، مجھے نشہ آور چیز پلائی گئی، میں ہوش و حواس میں نہیں تھا۔
عذر گناہ، مجھے کوئی نشہ آور شے پلا دی گئی تھی
17 Jun, 2021 | 01:56 PM