موسم ہے سہانا۔۔۔۔

17 Jun, 2021 | 10:59 AM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار، آسماں پر سورج کے ساتھ بادلوں کے بھی ڈیرے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
 شہر لاہور میں ہوا چلنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا ہے جس سے شہریوں کے چہروں پر رونق لوٹ آئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں ہوا 2کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں