فور ٹ روڈ (سعدیہ خان) سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیوجی کا شہیدی دن اورجوڑ میلے کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ہوئی، رواں برس کورونا کے پیش نظر بھارتی سکھ یاتری میلے میں شرکت نہیں کرسکے، تقریبات میں پاکستان بھر سے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔
لاہور کو یہ منفرد مقام بھی حاصل ہے کہ یہاں سکھوں کے چوتھے گورو ارجن دیوجی کا شہیدی استھان ہے، سکھ عقیدے کے مطابق شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد سے ملحقہ گورود وارہ ڈیرہ صاحب وہ مقام ہے جہاں جون 1606 میں گورو ارجن دیو جی پر انتہائی تشدد کیا گیا تھا، اپنی آخری خواہش کے طور پر وہ دریائے راوی میں غسل کرنے کیلئے اترے اور پھر واپس نہیں آسکے تھے، سکھ کمیونٹی انکا شہدی دن مناتی ہے۔
سکھوں کے نانک شاہی کیلنڈر کے مطابق گوروارجن دیوجی کاشہیدی دن ہر سال جون میں منایاجاتا ہے جس میں بھارت سمیت دنیا بھرسے سکھ یاتری شریک ہوتے ہیں تاہم این سی او سی نے بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سکھوں کوحقیقی خوشی اُس دن ہوگی، جب دنیا بھر سے سکھ یاتری لاہور میں گورو کا درشن کریں گے۔