قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

17 Jun, 2021 | 08:27 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ  ، شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا۔

10سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکٹس پر شرح منافع 9.29 فیصد سے بڑھا کر 9.35 فیصد کردی گئی ۔ ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.64 فیصد سے بڑھا کر 8.76 فیصد کردی گئی ۔

6 ماہ کے شارشارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 فیصد سے بڑھا کر 7.20 فیصد کردی گئی ۔ سپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی ۔ بہبود ، پینشنرز اور شہداء فیملی سرٹیفکٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی  جبکہ سیونگز اکاونٹ پر  بھی شرح منافع برقرار رہے گی، شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا  جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں