سی ایس ایس 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

17 Jun, 2020 | 07:50 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(اکمل سومرو) سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے افراد کی ریکروٹمنٹ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سفارشات کر دیں، 214 افراد کی تقرریوں کی سفارشات کی گئی ہیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2019ء پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ ان امتحانات میں کامیابی کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔ سی ایس ایس تحریری امتحان میں 14 ہزار 521 امیدواروں میں 372 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ زبانی امتحانات کے بعد 365 امیدواروں نے حتمی طور پر کوالیفائی کیا۔ کامیاب ہونے والوں میں 214 لڑکے اور 151 لڑکیاں شامل ہیں۔ کمیشن نے کامیاب ہونے والے 365 امیدواروں میں سے 214 افراد کی تقرریوں کیلئے سفارشات کی ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 132 مرد اور 82 لڑکیوں کی تقرریوں کی سفارشات کی ہیں۔

سی ایس ایس کے امتحان 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، لاہورکے رانا حیدر طاہر نے پاکستان بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سی ایس ایس امتحانات میں365امیدوارحتمی طورپرکامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں214مرداور151خواتین شامل ہیں۔ سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کاتناسب2اعشاریہ51فیصد رہا، رانا حیدر طاہر کے بھائی نیب میں سپیشل پراسیکیوٹرہیں، رانا حیدرطاہر کے ایک بھائی اے ایس پی اسلام آباد ہیں، رانا حیدر طاہرکے تیسرےبھائی اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد تعینات ہیں۔ رانا حیدر طاہر چنیوٹ کے پہلے ڈی سی او رانا محمد طاہرخان کے بیٹے ہیں۔

مزیدخبریں