ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری افراد کیلئے خوشخبری،آسان قرضے دینے کا فیصلہ

کاروباری افراد کیلئے خوشخبری،آسان قرضے دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کا کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی اور نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا.

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے سفارشات مرتب کرلیں،متاثرہ کاروبار اور نیا کاروبار کے لئے قرضے پنجاب روزگار سکیم کے تحت دئیے جائیں گے، اس سکیم کے تحت کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے مالی معاونت کی جائے گی قرضوں کی حد ایک لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک ہوگی، قرضوں کا میکنزم طے کرکے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو بچانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں لاک ڈاون اور دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے تھے،کورونا کی وبا کو الگ بھگ7 ماہ ہونے والے مگر اس وبا کے تیزی کے ساتھ وار جاری ہیں،کاروبار بند ہونے سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جس سےنقصان ہوا۔حکومت نے خسارے کے ازالہ کے آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا جس سے کاروبار کا دوبارہ فعال بنایا جاسکے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی وجہ سے صورت حال سنگین ہے، پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کے روزانہ کے حساب سے نئے ریکارڈ بننے لگے، صرف 24گھنٹے میں 136اموات ہوگئیں،مزید 5ہزار 839افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستان 24گھنٹے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے حوالے سے پہلے ہلاکتوں کے حساب سے دوسرے اور مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ممالک میں 15ویں نمبر پر آگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے اعداد وشمارکے مطابق اموات کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے،جہاں اب تک ایک ہزار، 149افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 886، خیبرپختونخوامیں731ہے، اسلام آباد میں 90، بلوچستان میں 89، گلگت بلتستان میں 17اورآزادکشمیرمیں 13اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer