ریلوے حکام کا ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ

17 Jun, 2020 | 05:40 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) ریلوے حکام نے 15فیصد ریلوے ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات پر ریلوے حکام نے ملازمین میں کمی کا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری ریلوے کی ہدایات پر تمام شعبہ جات میں موجود افسران و ملازمین کی اضافی تعداد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے ایڈیشنل جنرل مینجرز نے ماتحت شعبہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا.

سپریم کورٹ کی ہدایات پر ریلوے حکام نے ملازمین میں کمی کا فیصلہ کر لیا، ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے نے مختلف شعبہ جات کی کمیٹیاں بنا دیں۔وزارت ریلوے کی ہدایات پر ایڈیشنل جنرل مینجرز کی جانب سے ماتحت شعبہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے متن کے مطابق کمیٹیوں کو تمام شعبہ جات میں موجود افسران و ملازمین کی تعداد کا جائزہ لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔کمٹیاں مختلف شعبہ جات میں ملازمین کی تعداد اور موجودگی جائزہ لینے کے بعد سفاشات پیش کریں گی۔

واضح رہے ریلوے کے تمام شعبہ جات میں 15فیصد تک ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، سگنلنگ اینڈ ٹیلی کام، آئی ٹی اور الیکٹریکل برانچ پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔کمیٹیاں 7روز کے اندر ملازمین کی تعداد کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ ایڈیشنل جنرل مینجر کو ارسال کریں گی۔

مزیدخبریں