(سٹی42) ڈپریشن ایک ایسی دماغی بیماری ہے جو اب بہت ہی عام ہے، ہم اپنے ارد گرد ایسے بے شمار لوگوں کو جانتے ہوں گے جو اس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔ اداکارہ نیلم منیر نے ڈپریشن نے نجات کا طریقہ بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپریشن نوجوانوں میں بہت تیزی سے پھیلنے والا ذہنی مرض ہے جس کے کیسز کی تعداد میں گزشتہ چند برسوں کے دوران 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس کے نتیجے میں خودکشیوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے،پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے دپریشن سے نجات حاصل کرنےکا طریقہ بتاتے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں تحریر کیا کہ ’زندگی کبھی بھی گلاب کے پھول کا بستر نہیں ہوتی، ہم سب ہی اپنی زندگی میں بہت سی پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہوتے ہیں، اور ان میں سے کوئی ایک پریشانی ہمارے لیے ڈپریشن اور افسردگی کا سبب بنتی ہے۔‘
نیلم منیر نے لکھا کہ ’اور جب ہم احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے لیے لازمی ہے کہ ہم اس کے لیے اللّہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں۔‘ ’اللّہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن پاک نازل کیا ہے اور یہ کتاب مایوسی میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔‘
پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ’ہمیں افسردگی اور اضطراب سے نجات حاصل کرنے لیے قرآن پاک کا مطالعہ کرنا چاہیے اس سے ناصرف ہماری رہنمائی ہوگی بلکہ ہمارے دل کو بھی سکون ملے گا۔‘
اداکارہ نیلم منیر نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو صلح اور صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی،سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ اداکارنے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی۔