(سٹی42)پاکستان کی مشہور اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کی مامور اداکارہ نے چونکا دینے والی بات بتاتےہوئے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ اداکارہ نازش جہانگیر نےانسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھیں، کسی سے بات کرنے سے قاصر تھیں اور سب کچھ ان کے لیے بے معنی تھا۔دس برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور پھر اپنے لیے خود سے کھڑی ہوئیں اور ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنایا جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آچکے تھے جس کے بعد مایوسیوں کا پتا لگا اور پھر مجھے اس بیماری سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملی۔
اداکارہ نازش جہانگیر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میں سب کے لیے دعا کرتی ہوں اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں، آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔
آپ اپنی زندگی میں مثبت چیزیں تلاش کریں اور منفی چیزوں کو نکال باہر کریں، سب کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، لوگ زندگی کو جس طرح گزارنا چاہتے ہیں انہیں گزارنے دیں اور ہر ایک بارے میں اندازے نہ لگائیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2015 میں کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی،سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ اداکارنے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی۔