ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 بار خود کشی کا ارادہ کیا،اداکارہ نازش جہانگیر

2 بار خود کشی کا ارادہ کیا،اداکارہ نازش جہانگیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کی مشہور اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کی مامور اداکارہ نے چونکا دینے والی بات بتاتےہوئے کہا کہ  والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ اداکارہ نازش جہانگیر نےانسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھیں، کسی سے بات کرنے سے قاصر تھیں اور سب کچھ ان کے لیے بے معنی تھا۔دس برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور پھر اپنے لیے خود سے کھڑی ہوئیں اور ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنایا جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آچکے تھے جس کے بعد مایوسیوں کا پتا لگا اور پھر مجھے اس بیماری سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ  میں سب کے لیے دعا کرتی ہوں اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں، آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

View this post on Instagram

So here I am, I have been suicidal twice in my life after I lost my mother. I was hopeless I was unable to talk, everything was just meaningless for me. I have fought PTSD for 10 years as I mentioned this earlier but let me tell you all one thing very clearly, only I had a cure and that too within. I stoodup for myself, I took my every breakdown as a lesson, I fought my darkness and left it all behind me. I pray for everyone to be strong enough to talk about it and fight it the same way. There are times in your life when you don't feel right opening up to anyone, you don't even want to listen to anyone and that's the time where you have to talk your heart out and fight the depression living inside you, look for the positivity in your life, extract positivity from negativity, try to be kind with everyone,try to let people live their life the way they want to, try to not judge anyone. It's a request for wellbeing. Thankyou.❤️???????? #staypositive #staysafe #bekind #loveyourself #nazishjahangir

A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir) on

 آپ اپنی زندگی میں مثبت چیزیں تلاش کریں اور منفی چیزوں کو نکال باہر کریں، سب کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، لوگ زندگی کو جس طرح‌ گزارنا چاہتے ہیں‌ انہیں‌ گزارنے دیں اور ہر ایک بارے میں اندازے نہ لگائیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2015 میں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی،سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ اداکارنے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer