کورونا وبا کے غیر معمولی پھیلاؤ پر سمارٹ لاک ڈاؤن، لاہور کے کئی علاقے سیل

17 Jun, 2020 | 01:49 PM

Sughra Afzal
Read more!

جیل روڈ (زاہد چودھری، قیصر کھوکھر، شاہد سپرا، راؤ دلشاد، علی ساہی، عثمان علیم، وقاص احمد)لاہور میں کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا، شہر میں  24گھنٹے کے دوران  816 نئے کیسز سامنے آگئے اور20 اموات ہوئیں، لاہورمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 400 جبکہ کیسز 28177 ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے1740نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ موذی وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 1081 اور کیسز کی تعداد 55,878 ہو گئی ہے۔لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 724 مریض زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے تحت   لاہور کے کئی علاقوں کو سیل کردیا گیا، جن میں رام نگر گلی نمبر13، گلی نمبر10، اسلام سٹریٹ، چودھری بلڈنگ، بلال پارک، اقراء سکول سٹریٹ، عثمانیہ کالونی، رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ، عدالکریم روڈ شامل ہے، کریم پارک بلاک نمبر2،3،4، امین پارک گلی نمبر ایک تاجپورہ گلی نمبر 4، محلہ گول باغ، شاد باغ، نین سکھ گلی نمبر 4، بارہ دری روڈ گلی نمبر 2، راوی کلفٹن، شاہدرہ، حمید پارک، بادامی باغ گلی نمبر 9، ملک پارک بادامی باغ گلی نمبر 4کوسیل  کردیا گیا۔

جوہرٹاؤن بی بلاک، ایف ٹو بلاک، کینال ویو سوسائٹی بی بلاک، جوہر ٹاؤن جے ٹو بلاک اور جی تھری بلاک، واپڈا ٹاؤن ایف ٹو بلاک، جی بلاک، بی سی ایف آئی آرٹو، بی بلاک، گلبرگ اے تھری بلاک، گلبرگ بی ٹو بلاک، بی تھری اوربی ون بلاک، سراج پورہ، داروغہ والا، بلال کالونی، جلو موڑ، دھوبی محلہ، بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم، جی ٹی روڈ، ایک مینار والی مسجد، مناواں، ڈی ایچ اے فیز ون کے تمام سیکٹرز، عسکری ٹین مکمل، ڈی ایچ اے فیز فائیو کے تمام سیکٹرز، کیولری گراؤنڈ شیراز ولاز، گلستان کالونی گلی نمبر9،11،13،15،8،5،26،27، گلی نمبر 2 شاہ عالم کالونی، غوثیہ کالونی، احمد کالونی، طارق کالونی، کچا جیل روڈ، ناظم آباد گلی نمبر ایک ای بلاک تاجپورہ کو بھی سیل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ پولیس کی مدد سے علاقوں میں لاک ڈاؤن یقینی بنا رہی ہے، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے  سیل کیے گئے علاقوں میں لاہور پولیس کے 3 ہزار افسرواہلکارتعینات کر دیئے گئے۔

سی سی پی او کے مطابق  پولیس اہلکار ماسک، کٹس، گلوز اور سینی ٹائزر کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، لاک ڈاؤن ایریاز میں میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز اپنے مقررہ اوقات میں کھلے رہیں گے، سیل کیے گئے علاقوں میں صرف سرکاری ملازمین اور پیرامیڈیکس سٹاف کو نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں