مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، بڑے ڈیپاڑٹمنٹل سٹورز بند

17 Jun, 2020 | 09:38 AM

Shazia Bashir

 سٹی42: جزوی لاک ڈاؤن سے علاقوں میں کاروباری پابندیاں، متاثرہ علاقوں میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، بڑے ڈیپاڑٹمنٹل سٹورز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے بگڑتی صورتحال کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن کا نفاز عمل میں آگیا ہے،علاقوں میں کاروباری پابندیاں لگ گئیں، متاثرہ علاقوں میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، بڑے ڈیپاڑٹمنٹل سٹورز بند رہیں گے اور  پھلوں، سبزیوں، پیٹرول پمپس، تندور صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلیں گے، لوگوں کے ہجوم اور آمدورفت پر پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق30 جون تک ہوگا۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ پرسمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیاہے، ضلعی انتظامیہ نے شدید متاثرہ پوش ایریاز سمیت دیگر علاقوں کی حتمی فہرست جاری کردی، رام نگر کی مخصوص گلیاں، ملحقہ چودھری بلڈنگ، بلال پارک، اقراسکول سٹریٹ، عثمانیہ کالونی، رائل پارک، قلعہ گجرسنگھ اور عبدالکریم روڈ کو  گزشتہ  رات 12 بجے  سے15 روز کیلئے سیل کردیا گیا ہے۔

شہر میں لاک ڈاؤن کے لئے پولیس نے بھی  تیاریاں  مکمل کرلیں، لاک ڈاؤن کے حوالے سے  سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، سی سی پی او لاہور کا  کہنا  تھا کہ گزشتہ سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اس بار علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے،سیل شدہ علاقوں سے کسی کو غیر ضروری باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ادویات یا اپنے گھریلو اشیا لینے کیلئے جانے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرصحت  یاسمین راشد نے نہ صرف لاہوریوں کو بلکہ تمام پاکستانیوں کو جاہل قوم قراردیا، ان کا کہناتھا کہ لاہوری اللہ تعالیٰ کی ایک علیحدہ مخلوق ہے، لاہوری کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں، کچھ بھی کہہ لیں، لاہوری عمل نہیں کرتے، شایدہی کوئی قوم اتنی جاہل ہوگی۔

صوبائی وزیریاسمین راشد کا مزید کہناتھا کہ پاکستانی قوم اتنی جاہل ہےکہ بات کرو توناراض نہ کرو توناراض، لوگوں نےسمجھاکہ شاید وبا چلی گئی ہے،عید پر بے احتیاطی سے اب بڑی کھیپ تیارہوگئی ہے، پاکستان جیسی جاہل قوم پراللہ کی خاص مہربانی ہے، ابھی بھی پاکستان میں صورتحال دنیا کے دیگرحصوں سےبہترہے۔

 

مزیدخبریں