پنجاب کے مسجد مکتب سکول بند کرنے کا فیصلہ

17 Jun, 2019 | 10:01 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) لاہور سمیت پنجاب کے 14 اضلاع میں مسجد مکتب سکولز بند کرنے کا حتمی فیصلہ، پنجاب کے 337 مسجد مکتب سکولوں کو بند کیا جارہا ہے، مسجد مکتب سکولوں کی جگہ پرائمری سکولز بنائے جائیں گے۔

لاہور سمیت صوبے کے چودہ اضلاع میں قائم 337 مسجد مکتب سکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ مسجد مکتب سکولوں میں پہلی سے تیسری جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے، مسجد مکتب سکولوں سے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر انہیں بند کیا جارہا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز آف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسجد مکتب سکولوں کو پرائمری سکولوں میں تبدیل کر کے نئے اساتذہ تعینات ہوں گے۔ لاہور میں مسجد مکتب سکولوں کی تعداد 8 ہے جبکہ بہاولنگر میں 72، چکوال میں 8، رحیم یارخان میں 100، اوکاڑہ میں 57 سرگودھا میں 6، وہاڑی میں 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14، ملتان میں 22، پاکپتن میں 3، میانوالی میں 2، چکوال میں 8، شیخوپورہ میں 18 مسجد مکتب سکولز ہیں۔ 

مزیدخبریں