شہر کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار

17 Jun, 2019 | 09:18 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، شاہدرہ، اقبال ٹاؤن، راوی روڈ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، مال روڈ، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دن بھر تیز گرمی اور حبس کے بعد شام ہوتے ہی شہر میں جاری وقفے وقفے سے تیز بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں نے رات کا منظر پیش کر دیا۔ ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سیزن کے دوران 30 جون تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، دھوپ، گردآلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں