شاہدرہ:  کم سن بچوں، لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم

17 Jun, 2019 | 08:09 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شاہدرہ میں کم سن بچوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم، ملزمان بچوں کے ساتھ بد فعلی کرتے اور وڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے،  پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔  

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا گروہ سرگرم ہے، گروہ کے چار ملزمان کو متاثرہ خاندان کی درخواست پر گرفتار کرلیا گیا ہے مگر متاثرہ خاندان کے ساتھ صلح کے بعد چاروں ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ بچوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر ملزمان ان کے ساتھ  بدفعلی کرتے اور پھر ویڈیو بنا کر ان کے گھر والوں کو بلیک میل کرتے تھے، شاہدرہ کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزمان پھر سے علاقے میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مزیدخبریں