پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے  پولیس کا سکیورٹی پلان جاری

17 Jun, 2019 | 07:53 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان جاری۔

لاہور پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر7ایس پیز،34 ڈی ایس پیزاور 89 انسپکٹرزسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، حالیہ پولیو مہم کے دوران لاہور پولیس کے مجموعی طور پر1400 افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

 ایس پی سیکورٹی فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے تھانوں کی موٹر سائیکلز اورگاڑیاں بھی پولیو مہم کے دوران پٹرولنگ پر مامور ہوں گی جبکہ ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں بھی تمام متعلقہ یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں۔

مزیدخبریں